کویت اردو نیوز 27 جولائی: ٹوکیو اولمپکس2020 "اسکیٹ شوٹنگ” میں کویتی شوٹر نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالخلافہ ٹوکیو میں جاری اولمپکس 2020 کے اسکیٹ شوٹنگ گیم میں کویتی نوجوان شوٹر نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ وزیر اطلاعات و نوجوانان کے امور کے وزیر مملکت عبد الرحمن المطیری نے کویت نیوز ایجنسی KUNA کو بتایا کہ "عبداللہ الرشیدی کی یہ کامیابی بین الاقوامی سطح پر کویتی کھلاڑیوں کی اعلی صلاحیت ثابت کرتی ہے۔ عبد الرحمن المطیری نے اپنے ہم وطن ایتھلیٹ کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور یقین دہانی کروائی کہ انہیں ملک و قوم کی مکمل حمایت و محبت حاصل ہے جبکہ ان کے
حامیوں میں سب سے اہم مقام وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح کا ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ کانسی کا تمغہ جو کویت کے شوٹر نے جیتا کھلاڑیوں کی بین الاقوامی میدان میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ شوٹر منصور الرشیدی نے اولمپک کھیلوں کی سطح پر اپنی پہلی پیشی کے مقابلوں کے دوران ایک اعزازی کارکردگی کے بعد اسکیٹ مقابلے کو الوداع کیا جہاں الرشیدی 125 میں سے 120 کی مجموعی شرح کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہے۔
اس مقابلے میں عرب شوٹروں کی شرکت کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 شوٹرز شامل تھے۔ دوسری جانب کویت کے دو شوٹر طلال الرشیدی اور عبد الرحمٰن الفہان اگلے بدھ کے ٹریپ مقابلے میں حصہ لیں گے۔ الرشیدی اور الفہان بہترین نتائج کے علاوہ کویت کے نئے کارنامے کے حصول کی امید میں اپنی بہترین فنی صلاحیت پیش کرنے کے منتظر ہیں۔
اولمپک چیمپئن عبد اللہ الرشیدی نے یہ کارنامہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح ، ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الصباح ، حکومت ، کویتی اور تمام عرب عوام کے نام کیا ہے۔
کویت اولمپک کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر اور قائم مقام سکریٹری علی المری نے شوٹنگ مقابلہ میں کانسی کا تمغہ جیت کر الرشیدی کے اس کارنامے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ” یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ کانسی کا یہ تمغہ الرشیدی نے کویت کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ کارنامہ صرف کویت کے نام پر درج نہیں ہے بلکہ تمام عربوں کے لئے ایک کارنامہ ہے۔ یاد رہے کہ اولمپکس میں کانسی کا یہ تمغہ پہلا خلیجی تمغہ جبکہ عرب دنیا کا تیسرا میڈل ہے۔