کویت اردو نیوز ، 5 اکتوبر 2023 : بھارتی کرکٹر اور جارحانہ اوپنر شیکھر دھون نے اپنی اہلیہ عائشہ مکھرجی کو طلاق دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ (فیملی کورٹ) نے اہلیہ عائشہ مکھرجی سے طلاق کی منظوری دے دی ہے۔
عدالت نے تسلیم کیا کہ ان کی اہلیہ نے شیکھر دھون کو اپنے اکلوتے بیٹے سے برسوں سے الگ رہنے پر مجبور کرکے ذہنی پریشانی دی ۔
فیملی کورٹ نے کہا کہ دھون کی اہلیہ نے مذکورہ الزامات کی مخالفت نہیں کی اور دفاع کرنے میں ناکام رہی تاہم عدالت نے بیٹے کی حوالگی سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔
دھون نے طلاق کی درخواست میں کہا تھا کہ ان کی بیوی نے انہیں ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب عدالت نے شیکھر دھون کو بھی حکم دیا کہ وہ آسٹریلیا میں اپنے بیٹے سے ویڈیو کالز کے ذریعے رابطہ کریں اور اسکول کی چھٹیوں میں والد کے ساتھ وقت گزاریں۔
واضح رہے کہ عائشہ اور شیکھر کی شادی 2012 ء میں ہوئی تھی، جن کا ایک بیٹا زورآور بھی ہے۔