کویت اردو نیوز ، 15 اکتوبر 2023: معروف فلم ڈائریکٹر کو اہلیہ سمیت قتل کر دیا گیا۔
مشہور ایرانی فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے ایرانی ہدایت کار دریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کو چاقو مار کر قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق حکام نےقتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی فلم ڈائریکٹر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر چاقو سے حملے کی دھمکیاں ملنے کی شکایت کی تھی۔
فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی ایوارڈز حاصل کیے ، جن میں 1998ء میں شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سلور ہیوگو اور ء1993 میں سان سیباسٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ملنے والا ایوارڈ گولڈن سی شیل شامل ہیں۔
Related posts:
وہ فلم جوآپکو اپنی کہانی محسوس ہوگی
راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو گرفتار کر لیا گیا
سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
9 اور 10 فروری کو ریاض بلیوارڈ سٹی میں منعقد کاسٹیوم فیسٹیول میں داخلہ بالکل مفت
انتظار کی گھڑیاں ختم 'ٹائیگر 3' کا ٹریلر جاری
جاوید شیخ کا انڈین فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رُخ خان کے والد کا رول ادا کرنیکا معاوضہ ایک روپیہ لی...
پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی مکمل ویڈیو اپلوڈ
'لیو' نے اوپننگ ڈے پر 'جوان' سمیت کئی ریکارڈ توڑ ڈالے