کویت اردو نیوز ، 8 اکتوبر 2023: پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کو ان کے کنسرٹ سے چند گھنٹے قبل جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ جیسمین سینڈلاس امریکا میں رہتی ہیں اور نئی دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارمنس کے لیے آئی ہیں۔
جب سے گلوکارہ دہلی آئی ہیں، انہیں بین الاقوامی نمبروں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔
بتایا جا رہا ہے کہ گلوکارہ جب سے دہلی آئی ہیں، انہیں بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتلوں کی جانب سے بین الاقوامی نمبر پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کو بتایا گیا تھا کہ آج ان پر اسٹیڈیم میں مبینہ طور پر حملہ کیا جائے گا، جس کے باعث ان کے ہوٹل کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے جب کہ دہلی پولیس نے بھی گلوکارہ کو سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار نے بالی ووڈ میں ہٹ گانے گائے ہیں جن میں سے ایک سلمان خان کی فلم کیک تھری کا گانا ‘یار نا ملے’ اور فلم اسٹریٹ ڈانس تھری ڈی کا ‘غیر قانونی ہتھیار’ ہے۔