کویت اردو نیوز ، 15 اکتوبر 2023: معروف فلم ڈائریکٹر کو اہلیہ سمیت قتل کر دیا گیا۔
مشہور ایرانی فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے ایرانی ہدایت کار دریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کو چاقو مار کر قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق حکام نےقتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی فلم ڈائریکٹر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر چاقو سے حملے کی دھمکیاں ملنے کی شکایت کی تھی۔
فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی ایوارڈز حاصل کیے ، جن میں 1998ء میں شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سلور ہیوگو اور ء1993 میں سان سیباسٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ملنے والا ایوارڈ گولڈن سی شیل شامل ہیں۔
Related posts:
سالار اور ڈنکی کا ممکنہ ٹکراؤ
منگنی کی تقریب میں 'روبوٹک' ڈانس کی انوکھی ویڈیو وائرل
جان کو خطرہ: شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
سعودی عرب کے علاقے نیوم میں مقامی اور بین الاقوامی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسرز کیلئے منفرد آفر
سعودی عرب میں دنیا کے عجیب و غریب تفریحی مقام The RIG کی تعمیر
اسرائیلی بمباری، معروف فلسطینی اداکارہ دو بیٹیوں سمیت شہید
ایوارڈ شو میں اداکار احمد علی اکبر (پری زاد) نے میزبان کو تھپڑ رسید کر دیا،لیکن کیوں؟
معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت توہین رسالتؐ کرنے والی نو پور شرما کے حق میں بول پڑیں