کویت اردو نیوز ، 19 اکتوبر 2023 : عدالت نے 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی اور قتل اور لاش کوجلانے کے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم دے دیا۔
8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل اور جلانے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے کیس کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج حنا مہوش کے روبرو ہوئی جس میں عدالت نے ملزم کو 3 بار سزائے موت اور ایک ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
پولیس کے مطابق ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو جلا کر لاش قبرستان میں پھینک دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں 302، 364 اور 376 سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا گیا ۔
جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ واقعہ 18 نومبر 2020 کو پیش آیا تھا ، جس کے خلاف اہل علاقہ نے کئی روز تک کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا تھا۔