کویت اردو نیوز ، 27 اکتوبر 2023: ابوظہبی پولیس نے چلتی گاڑیوں سے کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں پر 1000 درہم جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ چلتی گاڑی سے سڑک پر کوئی بھی چیز پھینکنا قانون کے آرٹیکل 71 کی خلاف ورزی ہے۔ اس صورت میں گاڑی کے ڈرائیور کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابوظہبی میونسپلٹی کی جانب سے ‘ہمارا خوبصورت شہر’ کے عنوان سے شروع کی گئی مہم کو کامیاب بنانا سب کے لیے ضروری ہے۔
دریں اثنا، پٹرولنگ پولیس کے ڈائریکٹر کرنل محمود یوسف البلوشی نے کہا ہے کہ ابوظہبی ٹریفک پولیس وقتاً فوقتاً آگاہی مہم چلاتی ہے جس کا مقصد معاشرے میں قانون کی اہمیت کو پہچاننا اور قواعد کی پابندی کرنا ہے۔
حفاظتی امور کے حوالے سے کرنل البلوشی نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے الیکٹرک اسکوٹر سواروں کو اس کے خطرناک پہلو سے آگاہ کرنے کے لیے ایک مہم بھی چلائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہائی ویز پر اسکوٹر چلانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔
الیکٹرک سکوٹر سواروں کے لیے حفاظتی ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کو ہائی ویز پر سکوٹر چلانے کی اجازت نہ دیں۔