کویت اردو نیوز : کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری بنا کر سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈے میں عبور کیا۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے میچوں میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18,426 رنز بنائے تھے جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Related posts:
پاکستان اور بھارت کے میچ غیر جانبدار مقام پر ہو سکتے ہیں: آئی سی سی
ویڈیو : کوچ نے مداحوں کے سامنے کھلاڑیوں کو تھپڑ دے مارے
بھارت میں آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف مقدمہ درج
روہت شرما جو سکول فیس بھی ادا نہیں کرسکتے تھے انہوں نے کامیابیاں کیسے سمیٹیں ؟
ورلڈ کپ فائنل میں شکست ؛ مداح دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
کویت نے پاکستان کو فٹبال چیمپئن شپ میں 4-0 سے شکست دے دی
ٹیم ارجنٹائن کروشیا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
سب کا دل جیتنے والے کرکٹر 'عامر جمال' اتنی سختی کے باوجود کرکٹ میں کیسے آئے؟