کویت اردو نیوز : آئی سی سی مینز ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہندوستانی کھلاڑی رو پڑے۔
اتوار کو ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ناقابل شکست اور میزبان ٹیم انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلوی بلےبازوں ٹریوس ہیڈ و لابوشین نے شان دار بلےبازی کا مظاہرہ کرتےہوئے بھارت کے عزائم کو خاک میں ملا کررکھدیاور آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 کا ٹائٹل دلوادیا۔
آسٹریلیا بھارت کے عزائم کو شکست دے کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔
ٹریوس ہیڈ نے صرف 120 گیندوں پر 137 رنز کی انتہائی شان دار اننگز کھیلی جب بہ لابوشین نے بھی 58 رنز بنائےاور ناٹ آؤٹ رہے۔
ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں شکست کے بعد رو پڑے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد بھارتی باؤلر محمد سراج کو دیگر کھلاڑیوں کے پاس روتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما کی بھی آنکھوں میں آنسو تھے۔
واضح رہے کہ فائنل سے قبل بھارت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، گروپ مرحلے کے 9 میچز اور پھر سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔