کویت اردو نیوز : امیر کویت کے انتقال پر حکومت پاکستان نے کل قومی سوگ کا اعلان کیاہے ۔
حکومت پاکستان نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال پر کل پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
کویت کے حکمران شیخ نواف الاحمد الصباح گزشتہ روز 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئےتھے ۔
کویتی کابینہ نے شیخ نواف شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے 40 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے، اس کے علاوہ ملک کے تمام سرکاری ادارے تین دن کے لیے بند رہیں گے۔
دریں اثنا، حکومت پاکستان نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال پر کل ملک بھر میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
کیبنٹ سیکرٹریٹ نے قومی سوگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق نگراں وزیراعظم نے کویت کے شاہی خاندان اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کل ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
دوسری جانب کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔