کویت اردو نیوز : دبئی میں سیفٹی اور سیکیورٹی میں تعاون پر غیرملکی کیلیے اعزاز کا انعقاد کیا گیا ۔
متحدہ عرب امارات میں، دبئی پولیس نے ایک رہائشی تارکین وطن کی کمیونٹی میں سلامتی اور تحفظ کے قیام میں اس کے تعاون اور اچھے رویے کی تعریف کی ہے۔
ایمریٹس ٹوڈے کے مطابق دبئی پولیس کے ایک عہدیدار کرنل عبدالسلام المہری نے نوجوان غیر ملکی محمد قیصر محمد حنیف کو یہ اعزاز دیا۔
انہوں نےکہا ہےکہ "محمد قیصر کےبروقت اقدام اور اچھے فیصلے سے معاشرے میں سلامتی اور تحفظ کے استحکام میں مدد ملی ہے "۔
انہوں نے کہا کہ دبئی پولیس کی قیادت سپاہیوں یا عوام کے تعاون کا احترام کرتی ہے۔
"انہوں نےکہاہےکہ ایسے ہراقدام کو سراہا جاتا ہے جو معاشرےےے اراکان میں اطمینان اور تحفظ کے احساس کو مزید مضبوط کر سکے۔”
کرنل عبدالسلام المہری نے بروقت اور درست اقدام پر محمد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔
محمد قیصر نے کہا کہ اس حوصلہ افزائی سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اہمیت کا شعور گہرا ہو گا اور معاشرے کی خدمت اور استحکام کے فروغ میں تعاون کے جذبے میں اضافہ ہو گا۔