کویت اردو نیوز : آسٹریلیا کے شہر گیلونگ میں ایک بہن نے اپنے بھائی کی گلی سڑی لاش کے پاس 5 سال گزاردئیے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 70 سالہ خاتون نے جیلونگ کے مہنگے ترین گھر میں 5 سال سڑی ہوئی لاش کے ساتھ گزارے، اس دوران مقامی لوگ اور اعلیٰ حکام بھی معاملے کی گہرائی کا ادراک کرنے میں ناکام رہے۔
مقامی پولیس کیمطابق کچھ عرصہ قبل خاتون کو غیر متعلقہ معاملےپرگرفتار کرنےکےبعد پولیس اسکے بھائی کی لاش تک پہنچنےمیں کامیاب ہوگئی۔ چھاپے کے دوران پولیس کو گھر میں جگہ جگہ چوہے، سڑا ہوا کھانا، انسانی فضلہ اور کچرا ملا۔
پولیس نے خاتون کے مردہ بھائی کے گھر پر چھاپہ مارا تاکہ اس کی خیریت معلوم کی جا سکے۔ جب انہیں اس کی لاش ملی تو خاتون کے بھائی کی لاش بوسیدہ تھی اور صرف ہڈیوں کا ایک پنجرہ رہ گیا تھا۔
خاتون کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں شک ہوا کہ ہم خوفناک گھر کے ساتھ رہ رہے ہیں، ہمارے بچے بھی بدبو سے خوفزدہ تھے۔
کئی مقامی لوگوں نے آخری بار اس شخص کو 2018 میں زندہ دیکھا تھا، جبکہ پولیس اس شخص کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے اور خاتون کو رہا کر دیا گیا ہے۔