کویت اردو نیوز 09 اپریل: ترکیہ میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں ترک خاتون نے اپنے شوہر کے بھائی سے خوفناک انتقام لے لیا۔
ترک شہری "فردی بی” کا اپنے بھائی کی 33 سالہ بیوی "ہولیا بی” سے ناجائز تعلق تھا۔ تاہم یہ رشتہ اس وقت ختم ہوگیا جب خاتون ہولیا نے اپنے دیور سے انتقام لیتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
"فردی” کا قتل دو مراحل میں کیا گیا۔ پہلے "ہولیا” نے اسے گاڑی سے ٹکر ماری اور پھر نیچے اتر کر بے ہوش پڑے فردی کے سر میں گولی اتار دی۔ فردی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ ترکی کے جنوب مشرق میں "اورفہ” صوبے کے اسی نام کے شہر "اورفہ سٹی” کی شاہراہ پر پیش آیا۔
دیور کو قتل کرنے کے بعد ہولیا نے چیخنا شروع کردیا اور کہا "میں نے اپنی عزت پر لگے دھبے کودھو دیا۔” خاتون نے موقع پر جمع ہونے والے افراد سے کہا کہ وہ پولیس کو بلائیں۔
https://youtu.be/QhY40OMWUDg
ویڈیو دیکھیں👆
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے ویڈیو کو عربی ترجمہ کے ساتھ شائع کیا گیا۔ بعد میں تفتیش کاروں نے بتایا کہ مرنے والے "فردی” کی عمر 41 سال تھی۔ وہ ہولیا کے ساتھ اپنے تعلقات کی ویڈیو بنانے میں ملوث تھا۔ اس ویڈیو کا ہولیا کو علم نہیں تھا۔
ہولیا کے شوہر کو ضرورت پیش آئی تو وہ ہولیا اور اپنے تین بچوں کے ساتھ صوبہ ’’اناطولیہ‘‘ کے شہر ’’دیار بکر‘‘ منتقل ہوگیا۔ اس دوران دیور نے ملنے کے لیے ہولیا کو اورفہ شہر آنے اور خفیہ تعلق جاری رکھنے کا کہا۔ ہولیا نے انکار کیا تو دیور نے اسے ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرنا شروع کردیا اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی بھی دی۔ یہ وہ وقت تھا کہ ہولیا نے اپنے دیور سے جان چڑھانے کے لیے اسے موت کے گھاٹ اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔
ہولیا بی نے فردی بی سے مکمل چھٹکارا پانے کے لیے اس سے ملنے پر رضامندی ظاہر کی اور اورفہ کی گلیوں میں اسے سر عام قتل کردیا۔ گرفتاری کے بعد ہولیا نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی عزت بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔