کویت اردو نیوز : دمام پولیس نے مشرقی ریجن میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی بھیجنے والے یمنی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
عاجل نیوز نے سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے حوالے سے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم نے مشرقی ریجن میں مقیم ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا جس پر نامعلوم ذرائع سے جمع کی گئی رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کا الزام تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا جہاں مقدمے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں بھجوایا جائے گا۔
اس سے قبل سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہاتھا کہ "خصوصی عدالت نے6سعودی شہریوں اور ایک مقیم غیرملکی کو ایک ارب ریال سےزیادہ کی منی لانڈرنگ کامجرم قراردیا ہے”۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ’چھ سعودی شہریوں اور ایک عرب ملک کے رہائشی سے ایک مجرمانہ تنظیم کے ساتھ منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث ہونے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔