کویت اردو نیوز : اگر آپ خوش نہیں تو چھٹی کرلیں ، کمپنی نے انتہائی انوکھی پالیسی متعارف کرادی ، ملازمین کو ہر سال 10 دن کی ‘ناخوش چھٹیوں کی اجازت ہوگی۔
خوش نہیں ہیں تو چھٹی کریں، چینی کمپنی نے نئی پالیسی متعارف کرادی۔ کام اور گھریلو زندگی کا توازن ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ رہا ہے جس کے لیے عالمی سطح پر مختلف کمپنیاں اپنے ملازمین کی سہولت کے لیے آئیڈیاز لے کر آتی ہیں۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ایک چینی ریٹیل اسٹور چین نے حال ہی میں اپنی فرم میں ‘ناخوش چھٹیاں’ کا انوکھا آئیڈیا متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین ناخوش ہونے کی صورت میں چھٹی لے سکتے ہیں۔
ملازمین کو ہر سال 10 دن کی ‘ناخوش چھٹیوں’ کی اجازت دی جائے گی جس کی انتظامیہ سے منظوری لی جانی چاہیے۔
کمپنی کے مالک یو ڈونگائی کا کہنا ہے کہ "میں چاہتا ہوں کہ ہر ملازم کو یہ آزادی ہو کہ وہ اس وقت کام پر نہ آئے جب وہ خوش نہ ہوں۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی کو اس چھٹی سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ایسا کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہوگی۔