کویت اردو نیوز14 اگست: پاکستان کے بڑے ائیرپورٹس پر رییڈ PCR ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریپڈ PCR ٹیسٹنگ کی سہولیات اب پاکستان کے چند مزید ہوائی اڈوں پر دستیاب ہیں۔ ایمریٹس سپورٹ کے ایک ٹویٹ کے مطابق اسلام آباد ، سیالکوٹ ، پشاور اور کراچی ایئر پورٹ پر اب ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ پیش فراہم کیا جارہا ہے۔ امارات نے ابھی تک ملک کے دیگر ہوائی اڈوں میں جانچ کی سہولیات کی تصدیق نہیں کی ہے اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ان کی ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔ ایئر لائن کے مطابق ہندوستان ، پاکستان ، سری لنکا ، نیپال ، نائیجیریا اور یوگنڈا کے مسافروں کو
اپنی پرواز کی روانگی سے 4 گھنٹے قبل کوویڈ 19 PCR ریپڈ ٹیسٹ مکمل کرنا ہوگا۔ (ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ قبول نہیں کیا جائے گا)۔ دبئی پہنچنے پر مسافروں کو کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ بھی مکمل کرنا ہوگا۔