کویت اردو نیوز 22 اگست: افغان کھلاڑی پاکستان کے راستے کولمبو سفر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔کھلاڑی بذریعہ سڑک پاکستان کے لئے سفر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم اتوار کو بذریعہ سڑک پاکستان سفر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس کے بعد کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے بزریعہ فلائٹ متحدہ عرب امارات (UAE) کے لئے سفر کرے گی اور سری لنکا کا دارلخلافہ کولمبو افغان کرکٹ ٹیم کی آخری منزل ہوگی۔ افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کی قیادت میں ٹیم 3 ستمبر سے سری لنکا میں پاکستان کے خلاف تین ون ڈے کھیلے گی۔ تمام میچز Hambantota میں کھیلے جائیں گے جو کہ کولمبو سے 238 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ تمام افغان کھلاڑیوں کو
ویزے مل گئے ہیں اور وہ دونوں ممالک کے درمیان داخلے کی مصروف ترین بندرگاہ طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوں گے۔ طورخم بارڈر کراسنگ افغانستان کے صوبے ننگرہار کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے جوڑتا ہے۔
کابل سے پشاور تک طورخم بارڈر کے ذریعے ساڑھے تین گھنٹے کا سفر ہے۔ افغان ٹیم پشاور سے اسلام آباد اور وہاں سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوگی۔ افغانستان میں اس ماہ حکمرانی میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی جب طالبان نے ملک پر قبضہ کر لیا اور صدر اشرف غنی فرار ہونے کے بعد جلاوطن ہو گئے تاہم Shpageeza Cricket League کے آٹھویں ایڈیشن کے طور پر کرکٹ بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھنے کا امکان ہے۔ ان کا فرنچائز پر مبنی ٹی 20 ٹورنامنٹ انڈین پریمیئر لیگ ، بگ بیش لیگ اور پاکستان سپر لیگ کی طرز پر کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جو 10 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گا۔