کویت اردو نیوز ، 5 اکتوبر 2023: بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں شائقین کرکٹ سٹیڈیم نہیں گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے افتتاحی موقع پر صرف چند سو تماشائی موجود ہیں۔
اس سے قبل بورڈ آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کے آغاز سے صرف ایک روز قبل افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر شائقین کرکٹ میں شدید غصہ پایا جاتا تھا۔
بورڈ نے بغیر کوئی وجہ بتائے افتتاحی تقریب منسوخ کر دی جبکہ جنوبی افریقی کپتان کپتان ڈے پر تقریب میں سوتے ہوئے نظر آئے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوئی جوش و خروش نہیں ہے۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ اور حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ، انہوں نے تاحال پاکستانی صحافیوں سمیت تماشائیوں کو ویزے جاری نہیں کئے۔
1975 کے بعد کھیلے جانے والے ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی شائقین یا صحافیوں کو کوئی ویزا جاری نہیں کیا گیا۔