کویت اردو نیوز 23 نومبر: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو منگل کو دبئی میں محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب میں کھیلوں کی بین الاقوامی شخصیت قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم بی آر تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ کے 11ویں ایڈیشن کی تقریب میں فاتحین کا اعلان کیا گیا۔ کھیلوں میں تخلیقی صلاحیتوں کے لیے وقف کرنے کے لحاظ سے اس نوعیت کا یہ سب سے بڑا ایوارڈ ہے جو اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم اور ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین مطر الطائر کی موجودگی میں منگل کو ڈیپ ڈائیو دبئی میں منعقد ہوا۔ تقریب میں ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران، دبئی سپورٹس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ یہ اعزاز عمران خان کو بطور کھلاڑی
پاکستان کو دنیا کے صف اول کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی صف میں لانے کی کوششوں پر نوازا گیا۔ انہوں نے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فاتح بننے والی پاکستانی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ ایک متاثر کن اسپورٹس شخصیت کے مالک وہ اب بطور وزیر اعظم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کرکٹ کی حیثیت کو بڑھا رہے ہیں اور کھیلوں کے ذریعے پاکستانی معاشرے کو
بااختیار بنا رہے ہیں۔ آج ملک کی 221 ملین آبادی میں سے نصف کو کرکٹ کے شائقین کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور تقریباً 42,000 کھلاڑی باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ 2019 میں عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 639 ملین ڈالر کا ایک اہم اقدام شروع کیا جس کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو اسکالرشپ اور ہنر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس سال جون میں عمران خان نے پاکستان کی 4,000 سے زائد یونین اور دیہی کونسلوں میں سے ہر ایک میں کرکٹ گراؤنڈ بنانے کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا تھا۔