کویت اردو نیوز 30 نومبر: انگلینڈ ٹیم 2005 کے بعد پاکستان کے اپنے پہلے ٹیسٹ دورے میں راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے گی، کپتان بین اسٹوکس سمیت انگلینڈ کے کئی کھلاڑی پاکستان میں ٹیم کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے موقع پر ٹھیک محسوس نہیں کر رہے اور ان کی طبیعت ناساز ہے۔
انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی، ہیری بروک، زیک کرولی، کیٹن جیننگز، اولی پوپ اور جو روٹ بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کے لیے آئے۔
اسکواڈ کے باقی ارکان ٹیم ہوٹل میں ٹھہرے تاہم انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بیمار کھلاڑیوں کو "آرام کرنے کے لیے ہوٹل میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔” اسٹوکس کی عدم موجودگی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی اور تقریب ایک دن کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔
پہلے ٹیسٹ کے ٹاس سے قبل تقریب اب جمعرات کو منعقد کی جائے گی۔ تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ کے لیے انگلینڈ نے پہلے ہی اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے اور آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ
بین ڈکٹ Zak Crawley کے ساتھ اوپنر کے طور پر نامزد کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجوروٹ کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں پر وائرس کا حملہ ہوا ہے، فوڈ پوائزن کی وجہ سے کچھ کھلاڑی بیمار ہوئے ہیں، مجھے بھی وائرل ہے امید ہے 24گھنٹے میں ٹھیک ہو جائیگا باقی کھلاڑیوں کی طبیعت بھی کل تک بہتر ہو جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری طبیعت کی خرابی میں شیف کا کوئی کردار نہیں ہے، ایسی صورتحال کا کبھی کبھی سامنا کرنا پڑتا ہے، شیف ساتھ لائے تھے اور باقی ٹیمز بھی ساتھ رکھتی ہیں۔
جو روٹ کا کہن تھا کہ آج کے سیشن میں ہم چند کھلاڑی شریک ہوئے ہیں، بیماری نہ ہوتے تو بھی کم کھلاڑی ہی پریکٹس کے لئے آتے کیوںکہ آج کا پریکٹس سیشن آپشنل تھا۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے اسکواڈ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، اسکواڈ میں پندرہ سولہ کھلاڑی موجود ہیں، کل تمام کھلاڑی گروانڈ میں موجود ہوں گے اگر کوئی کھلاڑی عدم دستیاب ہو تو متبادل کھلاڑی میدان میں آئے گا۔