کویت اردو نیوز ، 2 اکتوبر 2023 : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب اچانک منسوخ کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2023 جیسے بڑے ایونٹ کی افتتاحی تقریب اچانک منسوخ کر دی گئی، فوٹو شوٹ میں صرف ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتان ہی شرکت کریں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تمام تیاریاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں جاری تھیں اور ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کو شیڈول تھی، روایت کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل افتتاحی تقریب تھی ، جو اب نہیں ہو گی
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے جس کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔