کویت اردو نیوز 19 نومبر: فیفا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اتوار کو بیس نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران سٹیڈیم سے متعلق جگہوں پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہو گی۔
فٹ بال کے عالمی ادار فیفا کی طرف سے یہ اعلان جمعہ کے روز باضابطہ طور پر کیا گیا ہے۔ فیفا کا یہ اعلان میزبان ملک قطر کے حکام اور فیفا کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔
فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے تماشائیوں کو شراب کی فروخت صرف لائسنسڈ سیلز پوائنٹس سے کی جائے گی، مگر فیفا کے ترجمان کے مطابق سٹیڈیم سے یہ سیل پوائنٹ ختم کیے جا رہے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کے ایک بڑے سپانسر بڈوایزر ایک بئیر بنانے والی کمپنی کا مالک ہے۔ اس اکیلے کو یہ حقوق دیے گئے تھے کہ وہ تمام آٹھ سٹیڈیمز میں میچ شروع ہونے سے تین گھنٹے پہلے تک اور ایک گھنٹہ بعد تک شراب فروخت کر سکے گا۔
لیکن یہ فیصلہ فیفا ، قطر کی سپریم کمیٹی اور بڈوایزر کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد واپس لے لیا گیا ہے۔ کل اتوار کے روز سے شروع ہونے ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والی بڑی تعداد مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا سے آرہی ہے ، جہاں کے کلچر میں شراب کی ممانعت ہے۔
یہ رائے بھی سامنے تھی کہ شراب کی موجودگی سے فٹبال کو انجوائے نہ کیا جا سکے گا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے ہاسپٹیلٹی زون میں اب بھی شراب پیش کی جائے گی بلکہ بغیر شراب کے بئیر بھی فروخت کی جا سکے گی۔