کویت اردو نیوز 22 جنوری: قومی ایئر لائن کے طیاروں پر موجود کلر اسکیم اور دم کا ڈیزائن ایک بار پھر تبدیل کرنے کی سفارش تیار کر لی گئی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مختلف ڈیزائن اور کلر اسکیم پر مبنی سفارشات بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کی گئی ہیں۔
یہ سفارش کی گئی ہے کہ دم پر مارخور کی تصویر لکھی جائے اور نیلے رنگ کی اسکیم – جو 2018 میں متعارف کرائی گئی تھی کو لاگو کیا جائے۔ بورڈ ارکان نے کلر سکیم تبدیلی کی صورت میں اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ کلر اسکیم کی تبدیلی مقامی اور غیر ملکی ماہرین سے کرانے کی صورت میں بھی تخمینہ طلب کیا گیا ہے۔
طیاروں کی دم پر موجود پاکستانی پرچم کے نیچے موجود بیچ کلر کی پٹی کے خاتمے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاہم بورڈ ارکان نے طیاروں پر لازمی طور پر پاکستان لکھوانے سمیت دیگر تجاویز لانے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔