کویت اردو نیوز، 7جون: سعودی عرب میں 70 سالہ خاتون نے گریجویشن کر لی۔ خاتون سلوی العمانی کا کہنا ہے کہ 46 سال تعلیم سے دور رہنے کے بعد دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع کیا اور کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہوئے ڈگری حاصل کرلی۔
70 سالہ سعودی خاتون سلوی العمانی نے کہا کہ کم عمری میں شادی ہونیکی وجہ سے وہ تعلیم حاصل کرنیکا اپنا خواب پورا نہ کرسکیں کیونکہ شادی کے بعد گھریلو مصروفیات نے گھیر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کا امتحان تقریبا 46 سال قبل پاس کیا تھا۔
حصول تعلیم کے اس شوق نے سلوی کو ایک اور موقع فراہم کیا اور انہوں نے امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں میں بی اے کی ڈگری حاصل کرلی ۔
سلوی العمانی کی گریجویشن پر ان کے اہل خانہ سمیت اہل علاقہ نے بھی بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Related posts:
امارات دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی لسٹ میں سرفہرست
کویت اور سعودی عرب کا مشترکہ ریلوے منصوبہ تیار
غلط جگہ سے سڑک عبور کرنےوالے کو بھاری جرمانہ، ویڈیو وائرل
متحدہ عرب امارات نے ویزہ پر عائد پابندی ختم کر دی
دبئی: وہیکل ٹیسٹنگ سروسز نے شہریوں اور رہائشیوں کی مشکل آسان کر دی
متحدہ عرب امارات کی نئی ہاؤسنگ پالیسی
یو اے ای: فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کےحوالے سے انتباہ و جرمانے جاری
بحرین کی گلف ایئر کا کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے فلائٹس میں اضافہ کا اعلان