کویت اردو نیوز،17جون: بحرین نے اپنا پہلا "گولڈن لائسنس” پانچ کمپنیوں کو جاری کردیا ہے اور ان پانچ کمپنیوں کو خصوصی فوائد کی پیشکش کی گئی ہے جنہوں نے بحرین میں 1.4 بلین ڈالر سے زائد لاگت کے انویسمنٹ پلانز ترتیب دئیے ہیں۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی، ایگل ہلز دیار، ڈبلیو ایل ایل، انفراکورپ، سعودی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اور وہمپوا گروپ کو دیئے گئے لائسنس ان کمپنیوں کو فاسٹ ٹریک اپروولز جیسے فوائد کا ایک سیٹ بھی فراہم کرتے ہیں۔
اقتصادی ترقی بورڈ نے بیان میں کہا کہ لائسنس کے لیے اہل ہونے والے پروجیکٹس نے 500 سے زائد مقامی ملازمتیں پیدا کیں یا بحرین میں اپنے پہلے پانچ سالوں کے دوران 50 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔
یہ اقدام اقتصادی بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے جو اکتوبر 2021 میں تیل پیدا کرنے والی ریاست کی طرف سے شروع کیا گیا تھا تاکہ ترقی اور روزگار کی تخلیق کو فروغ دیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "گولڈن لائسنس بحرین کی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے لیے مسابقت کو بڑھا دے گا، اور بحرین کی معیشت کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی حوصلہ افزائی کرے گا۔”
خلیجی ریاست نے اپریل میں اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کا گولڈن لائسنس مقامی اور غیر ملکی کاروباروں کے لیے ایک پیشکش ہے اور اسکے فوائد میں ترجیحی طور پر زمین، انفراسٹرکچر اور سروسز، سرکاری خدمات تک آسان رسائی اور سرکاری ترقیاتی فنڈز سے تعاون شامل ہے۔