کویت اردو نیوز،11اگست: امریکی پولیس کیمطابق علاج کیلئے ہسپتال میں داخل ایک قیدی نیویارک شہر کے ایک ہسپتال سے چادریں باندھ کر، پانچویں منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اور ٹیکسی کو بیٹھ کر فرار ہو گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 44 سالہ شخص شام 4:30 بجے کے فوراً بعد مین ہٹن کے ماؤنٹ سینا بیت اسرائیل ہسپتال سے فرار ہو گیا جو تاحال مفرور ہے۔
شہر کے محکمہ اصلاح کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ شخص 31 جولائی کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد سے زیر حراست تھا اور اسے علاج کے لیے 4 اگست کو ہسپتال لایا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے نہانے کے لیے باتھ روم میں لے جایا گیا اور وہ بیڈ شیٹ استعمال کر کے کھڑکی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ وہ نچلی کی چھت پر کودا اور وہاں سے گلی تک پہنچا، جہاں وہ ٹیکسی میں بیٹھ گیا۔
پولیس اور اصلاحی محکمے جمعرات کو اس کی تلاش میں تھے۔