کویت اردو نیوز،5اگست: سعودی عرب کی 110 سالہ معمر خاتون نے اپنی ادھوری پڑھائی پوری کرنے کیلئے اسکول میں داخلہ لے لیا۔
کہا جا رہا ہے کہ ایسی عمر جس میں لوگ اپنی صحت کے لیے فکر مند اور مکمل آرام کرنیکی کوشش کرتے ہیں اس عمر میں وہ اسکول میں داخلہ لے رہی ہیں۔
مذکورہ 110 سالہ بزرگ خاتون البیشہ گورنری سے تعلق رکھتی ہیں اور انکا نام نوضاء القحطانی ہے۔
بیشہ گورنری کے محکمہ تعلیم نے “ایکس ” پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو جاری کی جس میں نوضاء القحطانی کا تاثراتی بیان جاری کیا گیا ہے ۔
الوالدة نوضاء القحطاني من هجرة الرهوة بالأمواه ؛ لم يمنعها عمرها 110 سنة من الالتحاق بالحملة الصيفية للتوعية ومحو الأمية بالأمواه بـ #تعليم_بيشة .
جهود متفانية كان نتاجها مثمرًا ؛ حيث عبَّرت عن ذلك بمشاعر الرضا والامتنان لدولتنا المعطاءة ، ولقادتها حفظهم الله . pic.twitter.com/AJb2XhOoWj— إدارة تعليم بيشة (@MOE_BIA) August 1, 2023
تاثراتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی 110 سالہ عمر نے انہیں بیشہ میں آگاہی اور خواندگی کے لیے گرمائی مہم میں شامل ہونے سے نہیں روکا