کویت اردو نیوز ، 30 ستمبر 2023: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ایک انوکھی تجویز پیش کی ہے۔
روہت شرما نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی 80 یا 90 میٹر کا چھکا لگاتا ہے تو اسے 8 رنز ملنے چاہئیں، اور 100 میٹر کے چھکے پر اسے 10 رنز ملنے چاہئیں۔
ہندوستانی کپتان نے کہا کہ اتنا لمبا چھکا مارنے کا کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور ہونا چائیے کیونکہ باؤنڈری کے قریب یا دور چھکا مارنے سے صرف 6 رنز ملتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل اور پولارڈ نے لمبے چھکے مارے اور ہم نے چھوٹے چھکے لگائے، اس لیے یہ ناانصافی ہے۔