کویت اردو نیوز : سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ان کی سنچری پر مبارکباد دینے سے انکار کردیا۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس سے ایک بھارتی صحافی نے پریس کانفرنس میں پوچھا کہ کیا انہوں نے ویرات کوہلی کو انکی 49ویں سنچری پر مبارکباد دی ہے تو وہ حیران رہ گئے۔
کوشل مینڈس نے پہلے ادھر ادھر دیکھا پھر ہنسے اور کہا کہ میں کوہلی کو کیوں مبارکباد دوں۔ سری لنکن کپتان کا واضح جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ایک ایکس (سابق ٹویٹر) صارف نے کہا کہ ہندوستانی صحافیوں کو سمجھنا چاہئے کہ دنیا صرف کوہلی اور ہندوستانی کرکٹ کے گرد نہیں گھومتی ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کے اظہار پر سری لنکن کپتان کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ نے کوشل مینڈس کے حق میں ٹویٹ کیا۔
بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کیریئر کی 49ویں سنچری اسکور کی۔