کویت اردو نیوز،30 ستمبر 2023: دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن میں ایک ہم جماعت کو اس لیے تنگ کیا کہ اس کا وزن زیادہ تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 86 سالہ پوپ فرانسس نے حال ہی میں بھارتی، پاکستانی اور نیپالی عیسائی طلباء کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ننھے لڑکے کا وزن زیادہ تھا اور میرے اس عمل نے میرے والد کو بعد میں مجھے لڑکے سے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔
پوپ فرانسس نے جسمانی خصوصیات اور خوبصورتی کے معیار سمیت دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون مرلن نے گفتگو کے دوران اپنے وزن کی وجہ سے تنقید اور تضحیک کا نشانہ بننے کا اپنا ذاتی تجربہ شیئر کیا۔
ایک ہندوستانی خاتون بتایا کہ کس طرح اس نے مسلسل طعنے سہے جس سے وہ روتی رہی اور تکلیف میں رہی ۔