کویت اردو نیوز،8 اکتوبر 2023: نمک کھانے کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ جاندار چیزوں کے لیے سانس لینا ضروری ہے لیکن اس کا استعمال اعتدال میں اچھا ہے۔ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ڈاکٹر سفید نمک کو صحت کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں، دیگر آپشنز میں کالا اور گلابی نمک شامل ہیں۔
کالا نمک سکنج بین یا مالٹے کے رس میں ملا کر پینا انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
قدیم زمانے سے کالا نمک کھانے میں استعمال ہوتا رہا ہے، اس کی طبی خصوصیات انسانی صحت کو درج ذیل فوائد فراہم کرتی ہیں۔
نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے
کالا نمک نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ یہ چھوٹی آنت میں جذب کے عمل کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
پٹھوں کی سوزش
کالے نمک میں پایا جانے والا پوٹاشیم صحت کا بہترین ذریعہ ہے، پوٹاشیم پٹھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے جبکہ پٹھوں کے درد کو کم کرتا ہے۔
دل کی صحت
کالا نمک نہ صرف خون کو پتلا کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول کے مسائل میں مبتلا افراد کے لیے بھی بہترین انتخاب ہے۔
تاہم طبی ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کو اس نمک کا روزانہ 3.75 گرام سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
غذائیت سے بھرپور
کالا نمک انسانی جسم کے لیے ضروری معدنیات جیسے آئرن، میگنیشیم ، کیلشیم کا ایک اہم ذریعہ ہے چونکہ اس میں سوڈیم کی سطح کافی کم ہوتی ہے، اس لیے یہ آپ کی صحت کیلیے بےحد فائدہ مند ہے۔
سوزش میں کمی
جن لوگوں کو اکثر سوزش اور سینے کی جلن کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں کالا نمک ضرور شامل کریں۔
وزن میں کمی
کالا نمک وزن کم کرنے کے لیے روزانہ کی خوراک میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ چونکہ اس نمک میں نہ ہونے کے برابر سوڈیم ہوتا ہے اس لیے یہ جسم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے اور سوزش کو بھی روکتا ہے۔
چمکتی ہوئی جلد
اس میں موجود ضروری اور فائدہ مند معدنیات چہرے کی جلد کے لیے ہر طرح سے مفید ہیں۔خشک اور پھیکی جلد کے لیے نیم گرم پانی میں کالا نمک ملا کر چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔ یہ آپ کی جلد کو قدرتی طور پر بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔