کویت اردو نیوز ، 10 اکتوبر 2023 : بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ میں ایک 20 سالہ لڑکی کو اپنی دو چھوٹی بہنوں کے گلے کاٹ کر قتل کرنےکےالزام میں گرفتارکیاگیاہے۔
پولیس نے بتایا کہ انجلی نے جرم کرنے کے بعد ثبوت ختم کرنے کی بھی کوشش کی۔
پیر کو پانچ اور سات سال کی دو بہنیں گھر کے اندر قتل اور ان کے گلے کٹے ہوئے پائے گئے۔ واقعہ کے وقت دونوں گھر میں اکیلی تھیں ۔
جلد ہی کانپور زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پرشانت کمار او فارنکس ٹیم موقع پر پہنچی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔
لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ شام پانچ بجے باقی خاندان کے ساتھ چارہ لینے گئی تھی۔ جب وہ واپس آئی تو انہوں نے دروازہ کھلا اور لڑکیاں اندر مردہ پڑی ہوئی دیکھیں۔
گھر والوں سے پوچھ گچھ کے دوران بڑی بہن انجلی نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
لڑکیوں نے انجلی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا، جس کے بعد اس نے انہیں بیلچے سے مار دیا۔ ثبوت سے جان چھڑانے کے لیے اس نے اپنے کپڑے بھی دھوئے اور بیلچہ صاف کیا۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ایک خون آلود بیلچہ (جو بظاہر صاف کیا گیا تھا) برآمد ہوا۔ ہم نے گھر کے اندر کچھ کپڑے بھی دیکھے جو سکھانے کے لیے لٹکائے ہوئے تھے۔
پوچھ گچھ پر انجلی نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔