کویت اردو نیوز ، 14 اکتوبر 2023: اسرائیل نےغزہ میں زمینی حملےشروع کرنےکی تصدیق کردی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے غزہ میں زمینی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے حماس کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف نے غزہ کی پٹی میں علاقے کو عسکریت پسندوں اور ہتھیاروں سے پاک کرنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے علاقائی حملے کیے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 2000 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے ایندھن، پانی اور خوراک کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنے کے عمل کو خوفناک قرار دیا ہے جب کہ امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کو قتل کرنے سے باز رہے۔