کویت اردو نیوز : ایک عالمی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور خوشی کے لحاظ سے کون سا ملک بہترین ہے ؟
اس تحقیق میں 30 ممالک شامل تھے اور 30,000 شرکاء کا احاطہ کیا گیاہے ، سروے میں ترکی میں سب سے زیادہ شرح 78% تھی، اس کے بعد انڈیا 76% اور چین 75% جبکہ جاپان میں سب سے کم شرح 25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ متحدہ عرب امارات نے 67 فی صد اسکور حاصل کیے، جب کہ برطانیہ نے 43 فیصد اسکور حاصل کیا، سوئٹزرلینڈ نے 62 فیصد ، کینیڈا نے 47 فیصد، امریکہ 47 فیصد ، اور سنگاپور نے 52%، اٹلی نے 51%، جرمنی نے 51%، سعودی عرب نے51% ، فرانس نے 45% سکور حاصل کیا ۔
انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ 30 ممالک میں نصف سے زیادہ ملازمین نے مجموعی صحت کی مثبت رپورٹ کی اور دنیا کے تقریباً دو تہائی ملازمین نے ذہنی اور سماجی صحت کے حوالے سے مثبت اسکور رپورٹ کیے۔