کویت اردو نیوز ، 16 اکتوبر 2023 : اسرائیل نے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کپتان محمد رضوان کا مذاق اڑایا۔
بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر اسرائیلی حکومت کے آفیشل ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر ایک بیان میں اسرائیلی حکومت نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ جیتا۔ پاکستان اپنی فتح کا سہرا حماس کے دہشت گردوں کو نہیں دے سکا۔ ہندوستان کے دوستوں نے جس طرح ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کیا وہ بہت متاثر کن تھا۔
یاد رہے کہ بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی تھی۔ میچ میں 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے پاکستانی ٹیم کی فتح غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے نام کر دی تھی ۔