کویت اردو نیوز ، 30 ستمبر 2023 : بنگلہ دیشی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستاروں کے درمیان ہونے والے سلیبرٹی کرکٹ لیگ کے میچ میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میرپور کے شہید سہروردی انڈور اسٹیڈیم میں گروپ مرحلے کے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تصادم ہوا، زخمی کھلاڑیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پروڈیوسر دیپانکر دیپن اور مصطفیٰ کمال راج کی ٹیموں کے درمیان کشیدگی رہی تاہم اس کے بعد حالات معمول پر آگئے اور میچ کے اختتام پر ساڑھے گیارہ بجے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں پھر جھگڑا ہوا اور معاملہ ہاتھا پائی میں بدل گیا۔
اداکارہ راج ریبا نے دعویٰ کیا کہ اداکار شریف ویل راج اور پروڈیوسر مصطفیٰ کمال راج نے وہاں ہاتھ اٹھائے اور میچ میں ہونے والے پرتشدد واقعے کی ٹرائل اور تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔
دیپانکر دیپن کے نائیکی کھلاڑی جوئے چودھری نے کہا کہ پروڈیوسر مصطفی کمال راج نے اداکار منوج برمن کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور منتظمین پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا۔