کویت اردو نیوز ، 17 اکتوبر 2023: متحدہ عرب امارات میں بوتلوں میں 1100 پیغامات کی نمائش کرکےگنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
ابوظہبی کے سعدیات جزیرے کے حکام کے مطابق جزیرے کے متعدد ہوٹلوں میں ٹھہرنے والے مہمانوں کو مدعو کیا گیا اور جزیرے سے منسلک ہونے کے پیغامات لکھنے کو کہا گیا، جو بعد میں ساحل سمندر پر نمائش کیلیے رکھ دیا گیا۔
ان بوتلوں نے بعد میں پیغامات کی نمائش کی دنیا کی سب سے بڑی بوتل کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔منتظمین نے کہا کہ یہ کوشش پیرس کے پونٹ ڈے آرٹ برج سے متاثرہوکرکی گئی تھی۔