کویت اردو نیوز ، 18 اکتوبر 2023 : سری لنکا نے ریپ کیس میں بری ہونے والی دنوشکا گوناتھلاکا پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لی ہیں اور اب وہ کرکٹ سرگرمیوں اور قومی فرض میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران گوناتھلاکا پر ایک خاتون کی جانب سے ریپ کا الزام لگایا گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں وہاں حراست میں لیا گیا تھا، اور بورڈ کی انضباطی کمیٹی نے ان پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔
آسٹریلیا میں 11 ماہ تک کیس لڑنے کے بعد گوناتھلاکا کو بے گناہ قرار دے دیا گیا، وہ 3 اکتوبر کو وطن واپس آئے اور اب ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر بورڈ نے ان پر کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پابندی ہٹا دی ہے، اور کھلاڑی کو کہا ہے کہ آئندہ اپنے کسی عمل سے ملک کا نام بدنام نہ کریں۔
Related posts:
نیپال اور عمان نے T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا
Pakistan’s main strike bowler Shaheen Shah Afridi is ready to get back into action tomorrow after th...
متحدہ عرب امارات دنیا کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے کے لئے تیار
پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے مقام کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا
افغانستان : راشد خان کاورلڈکپ کی فیس زلزلہ متاثرین کودینےکااعلان
عمانی ایتھلیٹس نے ورلڈ تائیکوانڈو میٹ میں 14 تمغے اپنے نام کر لیے
ملتان سلطان کی باؤلنگ کوچ ایلکس ہارٹلی روزے رکھنے لگیں
فرانس مراکش کو 2 صفر سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا