کویت اردو نیوز : ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی دماغ کے کچھ حصے ایسے ہوتے ہیں جو کسی چیز کے غلط ہونے پر انہیں غیرمحسوس طریقے سے پہچان لیتے ہیں۔
جب کوئی چیز غیر معمولی ہوتی ہے، تو ہمیں فوراً احساس ہوتا ہے کہ کچھ غلط ہے۔
پیئر ریویوڈ سائنس جرنل JNeurosci میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے نیورو سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دماغ میں نیورونز کا ایک گروپ دریافت کیا جو آواز سننے پر حرکت نہیں کرتے بلکہ جب آواز غیر متوقع ہوتو فوری طور پر ایک پیغام بھیجتے ہیں کہ کچھ غیر معمولی ہوا ہے.
اس تحقیق کے سرکردہ مصنف اور یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈیوڈ شنائیڈر نے وضاحت کی کہ ‘دنیا میں کیا ہو رہا ہے اس کا اندازہ لگانے میں ہمارے دماغ قابل ذکر ہیں، لیکن وہ آپ کو یہ بتانے میں اور بھی بہتر ہیں کہ جوہوا اس کی توقع تھی یا نہیں؟ہم نے پایا کہ دماغ میں مخصوص نیوران ہیں جو آپ کو یہ نہیں بتاتے کہ کیا ہوا ہے، بلکہ یہ بتاتے ہیں کہ کیا غلط ہوا ہے۔
سائنسدان امید کر رہے ہیں کہ یہ نئی معلومات بعض بیماریوں کے علاج اور منفرد آواز کی صلاحیتوں کے حامل افراد کے انتخاب میں قیمتی ثابت ہو سکتی ہیں۔
نیو یارک یونیورسٹی کےسینٹرفارنیورل سائنس میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو اور مقالےکےمرکزی مصنف نکولس آڈیٹ کامشاہدہ ہےکہ "اسطرح کے نیورونز بولنا یا موسیقی کا آلہ بجانا سیکھنے کے لیے بہت اہم ہو سکتے ہیں۔
تحقیق میں ان چوہوں کا استعمال کیا گیا جنہیں مخصوص اوقات میں مخصوص آوازیں سننے کی تربیت دی گئی تھی۔
جب محققین نے آواز کے حجم یا وقت کو تبدیل کیا تو انہوں نے دیکھا کہ کچھ منفرد نیوران اس وقت روشن نہیں ہوتے تھے جب آواز نارمل ہوتی تھی، لیکن جب آواز کو تبدیل کیا جاتا تھا تو وہ روشن ہوتے تھے۔
انہوں نے دیکھا کہ مختلف نیوران مختلف اوقات میں روشن ہوتے ہیں۔
اس سے ظاہر ہوا کہ دماغ کے پاس پیغامات پہنچانے کے بہت مخصوص طریقے ہوتے ہیں، خاص طور پر جب کچھ عجیب یا غیر معمولی ہوتا ہے۔