کویت اردو نیوز : گلاب ایک ایسا پھول ہے جسے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے جو آپ کو ہر طرح سے متاثر کرتا ہے لیکن اس کے اندر بہت سے فوائد بھی پوشیدہ ہیں۔
اگر جلد پر عرق گلاب کا استعمال کیا جائے تو اس سے جلد تروتازہ اور خوش گوار نظر آتی ہے اور اگر اس کا عرق استعمال کیا جائے تو اس کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر گلاب کے پتوں کو کھانے کی شکل میں استعمال کیا جائے تو اس کے آپ کے جسم کی نشوونما اور صحت پر بھی حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
گلاب کی پتیاں کھانےکےفوائد:
قدرت نے گلاب کی پتیوں میں سوزش کش خصوصیات رکھی ہیں جو درد، سوجن و جلن وغیرہ سے نجات دلاتی ہیں۔
اس کے علاوہ گلاب کی پتیاں نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھنے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ گلاب کی پتیوں میں فائبر اور کیلوریز کم ہوتی ہیں جو آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔
گلاب کی پتیوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی ، وٹامن ای بھی پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتے ہیں، اس کے علاوہ یہ پتیاں جلد پر قبل از وقت بڑھاپے کی علامات کو بھی چھپاتی ہیں۔
مزید یہ کہ گلاب کی پتیوں کی خوشبو آپ کے ذہنی تناؤ کو بھی دور کرتی ہے اور آپ کے مزاج کو خوش گوار بناتی ہے۔