کویت اردو نیوز : ایک دواساز کمپنی نےخبردار کیا ہے کہ وزن کم کرنیوالے انجیکشن مریضوں میں پٹھوں کےسکڑنے کا سبب بن سکتےہیں۔
موٹاپے کےبحران سے نمٹنے کیلیے برطانیہ میں ویگووی (جو جسم کو بھراہوا محسوس کرنےکیلیے ہارمون کی طرح کام کرتے ہیں) جیسےانجیکشن کی منظوری دی گئی ہے۔ لیکن AstraZeneca کے مالک، Pascal Soriot نے خبردار کیا کہ انجیکشن مریضوں کو پٹھوں میں کھچاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔
ڈاکٹروں نے کچھ عرصہ قبل خبردار کیا تھا کہ ان انجیکشنز کی وجہ سے استعمال کرنے والے میں پٹھوں کی نسبت چربی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے اور ادویات بند ہونے پر وزن دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔
Pascal Soriot کے مطابق، جب دوا استعمال کرتے ہیں، تو صارفین وزن کے ساتھ ساتھ چربی اور پٹھوں کو بھی کم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی زیادہ تر لوگ دوائی لینا چھوڑ دیں گے، ان میں چربی کااضافہ ہوگا لیکن عضلات نہیں بڑھیں گے۔
ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے والی ادویات کی مارکیٹ آنے والے برسوں میں اربوں ڈالر کی ہوگی۔
پاسکل سوریوٹ نے مزید کہا کہ دوا ساز کمپنیوں کو دو چیزوں پر خصوصی توجہ دے کر وزن کم کرنے والی ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اول یہ کہ دوا چھوڑنے سے اس کے اثرات ختم نہیں ہونے چاہئیں اور دوم یہ کہ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہونے چاہئیں جیسے کہ پٹھوں کا کم ہونا۔