کویت اردو نیوز: لمبے، گھنے اورخشکی سے پاک بال ہر عورت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے خواتین بالوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔
گھریلو علاج کے ذریعے بالوں کی دیکھ بھال کا رجحان زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے، جیسے بالوں پر مہندی اور دہی لگانا ایک پرانا طریقہ ہے۔
سردیوں میں بالوں سے متعلق مزید مسائل سامنے آتے ہیں اس لیے اس موسم میں بالوں کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔
ادرک کا استعمال ان مسائل پر قابو پانے کے لیے بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ ادرک کی اینٹی سوزش، اینٹی فنگل و اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرسکتی ہیں۔
خواتین بالوں کی دیکھ بھال کے لیے ادرک کا استعمال کرکے یہ فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔
• ادرک میں موجود جنجرول کمپاؤنڈ، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات صحت مند کھوپڑی کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں۔یہ خشکی کو دور کرنے میں بھی مفید ہے جو بالوں کی نشوونما کو روکتا ہے۔
• ادرک میں بالوں کو جڑوں سے مضبوط کرنے کی خاصیت ہوتی ہے۔ یہ بالوں کے ٹوٹنے کے خطرات کو کم کرتے ہوئے گھنے اور صحت مند بالوں کو فروغ دیتا ہے۔
• ادرک میں موجود خصوصیات جلن یا سوجن والی کھوپڑیوں کو سکون دینے میں مدد کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ادرک خون کی گردش بڑھانے کے ساتھ سر کی جلد کو زنک، فاسفورس، میگنیشیم جیسے ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتی ہے۔
• ادرک کا استعمال بالوں کو نرم و ملائم بنانے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی بناتا ہے۔ اس میں موجود فیٹی ایسڈز، وٹامنز و منرلز بالوں کے ٹوٹے ہوئے کیوٹیکلز کو ٹھیک کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔