کویت اردو نیوز : سعودی خاتون ڈاکٹر نے اپنے والد کے پیشے کا مذاق اڑانے پر اپنے شوہر سے شادی سے 20 سال بعد خلع لےلی ۔
خاندانی امور کے مشیر عبیر السعد نے بتایا کہ کسی بات پر جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کے والد کے دستکاری کے پیشے کا مذاق اڑایا۔ بیوی یہ طعنہ برداشت نہ کر سکی۔
لیڈی ڈاکٹر نے خلع کا جہیز بھی واپس کر دیا حالانکہ 20 سال بعد بھی جہیز واپس کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔
خاندانی امور کے کونسلر کا مزید کہنا تھا کہ ‘میاں بیوی میں صلح کرانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی جسے لیڈی ڈاکٹر نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ انہیں اپنے والد کے پیشے پر فخر ہے اور انہیں بہت زیادہ فخر ہے۔’
"والد کے پیشے کا مذاق ناقابل برداشت ہے۔” ایسے شخص کے ساتھ رہنا ممکن نہیں جو میرے والد کے قابل احترام پیشے کو حقیر سمجھے۔
فیملی کونسلر نے کہا کہ شادی کا رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہوتا ہے۔ ایک دوسرے کا احترام ختم ہو جائے تو محبت، مہربانی ، رشتے کی ڈور ٹوٹ جاتی ہے۔
عزت کا تقاضا ہے کہ میاں بیوی نہ صرف ایک دوسرے کا بلکہ اپنے رشتہ داروں کا بھی احترام کریں اور کسی کی توہین نہ کریں۔