کویت اردو نیوز : یونیسکو میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو ممبر ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان 2023 سے 2027 تک اقوام متحدہ کی تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوا۔
پاکستان نے بھارت کو سفارتی سطح پر شکست دی، بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن پھر بھی پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا۔
نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان دوبارہ منتخب ہو گیا ، 15 نومبر 2023 کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سےزیادہ 154 ووٹ حاصل کیےہیں۔
یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کے لیے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔ یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پاکستان کادوبارہ منتخب ہونا اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت و تعمیری کردار کابہترین ثبوت ہے۔
پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس، مواصلات کے مسائل میں عالمی کردار ادا کرے گا۔
پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ اور پالیسی سازی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ کامیابی ملک کے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔