کویت اردو نیوز : کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کن ممالک کا سفر ویزہ کے بغیر کر سکتے ہیں ؟
ویسے تو پاکستانی پاسپورٹ صرف افغانستان سمیت دیگر تین ممالک سے بہتر سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں آپ بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں۔
ویزا انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزا کے دنیا کے 11 ممالک اور ریاستوں کا سفر کر سکتے ہیں۔
ان ممالک اور ریاستوں میں بارباڈوس، کوک آئی لینڈ، گیمبیا، مائیکرونیشیا،ڈومینیکن ریپبلک، مونٹسریٹ، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ قطر، سینیگال، روانڈا،صومالیہ، مالدیپ، کمبوڈیا سمیت 21 ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت موجود ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے سری لنکا جانے سے پہلے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن دستاویز (ETA) آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔
ان ممالک کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو دنیا کے کسی بھی ملک میں جانے کے لیے ویزا لازمی طور پر حاصل کرنا ہوگا۔
اس وقت پاکستانی پاسپورٹ کی درج ذیل 3اقسام ہیں:
سفارتی پاسپورٹ: سفارتی پاسپورٹ سفارت کاروں اور دیگر سفارتی عملے کو جاری کیے جاتے ہیں۔
سرکاری پاسپورٹ: یہ پاسپورٹ اراکین سینیٹ، اراکین قومی اسمبلی، صوبائی وزراء وغیرہ کو جاری کیا جاتا ہے۔
جنرل پاسپورٹ: یہ پاسپورٹ ریاست کے تمام عام شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے۔
حج پاسپورٹ: پہلے حج کے لیے خصوصی پاسپورٹ ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ سلسلہ بند کر دیا گیا ہے اور اب صرف عام پاسپورٹ ہی حج اور عمرے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔