کویت اردو نیوز : سردیوں کا موسم جہاں بہت سے لوگوں کے لیے خوشیاں لے کر آتا ہے اور اس موسم میں خاص سوغاتوں سے لطف حاصل کیا جاتا ہے ، وہیں گرمیوں کی طرح مچھر بھی ناک میں دم کر دیتے ہیں۔
یہ پریشان کن مچھر انسانی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں اور کئی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ گھروں سے مچھروں اور مکھیوں کو کیسے بھگایا جاتا ہے۔
یہ طریقہ نیا نہیں ہے بلکہ یہ ایک عرصے سے چل رہا ہے اور بہت آزمایا بھی جاتا ہے۔
خواتین گھر میں دستیاب چند چیزوں کو استعمال کرکے ان مچھروں سے باآسانی نجات حاصل کرسکتی ہیں۔
اس کے لیے بڑے سائز کا لیموں یا لائم لے لیں، اسے آدھا کاٹ لیں۔
پھر نچلے حصے کو تھوڑا سا کاٹ دیں تاکہ یہ اس کی سطح پر چپٹا ہو جائے۔
اس کے بعد اسی لیموں کے درمیان میں ایک چھوٹی موم بتی کو ایک دائرہ بنا کر لگا دیں ۔۔
اب لیموں میں چند لونگ ڈالیں، پھر 4 ٹوتھ پک ڈالیں۔
پھر ان ٹوتھ پکس پر لیموں کے باقی آدھے حصے کو آرام سے رکھ دیں اور موم بتی جلائیں۔
اب اسے گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں پر رکھیں، یہ ٹوٹکہ مچھروں سے بچاؤ میں بے حد کارآمد ہے۔