کویت اردو نیوز : اسرائیل کے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں غزہ میں 2 صحافیوں سمیت 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جب کہ القسام بریگیڈ کے افسران سمیت مزید 15 اسرائیلی فوجیوں کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزروں نے جبالیہ کے قبرستان کو روند ڈالا اور سینکڑوں قبریں مسمار کر دیں۔ صہیونی فوج نے اسپتالوں کا محاصرہ بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 682 ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7,780 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مزید 15 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ القسام بریگیڈ نے کہا کہ گولانی بریگیڈ کے کمانڈر، تین میجرز اور ایک کیپٹن کو کل شجائیہ میں مارا گیا ۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق غزہ کے علاقوں شجائیہ اور خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا، شمالی غزہ کے علاقے زیتون میں بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا گیا۔