کویت اردو نیوز : حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا وقت سلفیوں میں مصروف ہونے کے بجائے عبادت میں گزاریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق، انہوں نے کہا ہے کہ "زائرین حرمین کے ماحول کو باوقار بنانے میں مدد کریں ۔
شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی میں زائرین کو دی جانے والی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے عازمین سے بات چیت کی۔
انہوں نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواتین زائرین کو پردے کا اہتمام کرنے اور مردوں کے علاقوں سے دور رہنے کی اور خواتین کے لیے مختص نمازوں کی جگہوں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے عمرہ زائرین سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ‘مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے آداب کا خیال رکھیں، بدعتوں کو ترک کر دیں اور صحیح عقیدے کو اپنائیں ۔
اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ممالک سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے آنے والے زائرین سے یہ کہا تھا کہ عمرہ کیلیے آنے والے بہت زیادہ رقم یا زیورات اپنے ساتھ نہ لائیں، قیمتی پتھر اور دیگر قیمتی سامان لانے والے بھی اس بات سے گریز کریں۔