کویت اردو نیوز : دشمن ملک کی فلمیں دیکھنے پر نوجوانوں کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی ، 16 سالہ لڑکوں کو آڈیٹوریم میں ایک ہزار طلباء کے سامنے سزا سنائی گئی۔
شمالی کوریا میں 16 سالہ دو لڑکوں کو جنوبی کوریا کی فلمیں اور موسیقی سننے پر 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان دونوں نوجوانوں کو شمالی کوریا میں جنوبی کوریا کے مشہور میوزیکل بینڈ K-Pop کے گانے سننے اور ویڈیوز دیکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ان دونوں نوجوانوں کو سخت مشقت کے ساتھ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ خبر ساؤتھ اینڈ نارتھ ڈیولپمنٹ (SAND) انسٹی ٹیوٹ نے جاری کی ہے۔
دونوں طالب علم سزا سنتے وقت ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے اور نقاب پوش ہیں۔ سزا سنائے جانے کے دوران تقریباً 1000 طلباء موجود تھے۔
طالب علموں کو تین ماہ کے عرصے میں جنوبی کوریا کی فلمیں، موسیقی اور میوزک ویڈیوز دیکھنے اور تقسیم کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
اس خبر کو سب سے پہلے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے رپورٹ کیا تھا۔
یہ خبر اس وقت کی بتائی جا رہی ہے جب شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی اپنےعروج پر تھی۔