کویت اردو نیوز : زیادہ دیر تک بھوکا رہنے سے نہ صرف انسان کی جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ اس کے دماغ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایسے خالی پیٹ اہم فیصلے کرنا بھی نقصان کا باعث بنتا ہے۔
دماغ اور صحت کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ بھوک انسان کو چڑچڑے پن اور غصے کا شکار بھی بنا دیتی ہے۔
بھوک نہ صرف انسان کو کمزور کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ بھوک کی حالت میں کیے گئے فیصلے نقصان کا باعث بنتے ہیں کیونکہ بھوک کی حالت میں انسان چڑچڑاپن بھی محسوس کرتا ہے۔
اب، اگر آپ بھوک کی وجہ سے اپنی زندگی کا کوئی اہم فیصلہ کرتے ہیں، آپ ٹھیک نہیں کر رہے، یقیناً آپ مستقبل میں کسی بڑے نقصان کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔
آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ زندگی کے اہم فیصلے خالی پیٹ لینے سے نقصان ہوسکتا ہے۔
سکاٹ لینڈ کی ڈینڈی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق لوگ خالی پیٹ بدترین فیصلے کرتے ہیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں 50 افراد کا دو بار باقاعدگی سے ٹیسٹ کیا گیا، پہلے 50 افراد کو نارمل کھانا دیا گیا جبکہ دوسری بار ان 50 افراد کو خالی پیٹ رکھا گیا۔
بعد میں، انہیں مختلف انعامات کا فیصلہ کرنے کو کہا گیا، جس میں کھانا اور رقم شامل تھی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ بھوکے رہنے والے چھوٹے انعامات سے خوش ہو گئے۔ ماہرین نے تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ لوگ ہمیشہ خالی پیٹ غلط فیصلے کرتے ہیں۔